Categories: عالمی

سندھ میں پانی کی قلت وجہ سے عوام کا بڑا نقصان ، غریب کسان سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے: سہیل ابڑو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سہیل ابڑو وائس چیئرمین زبیر سندھی جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی ایڈیشنل سیکریٹری امر آزادی سوڈو سندھی حفیظ دیشی پرہ سندھو  نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ سندھ میں مسلسل پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کی عوام کا معاشی طور بڑا نقصان ہو رہا ہے اور کسان بھوک اور فاقہ کے کاٹنے پر مجبور ہے ۔1947 کے بعد تاریخ گواہ ہے سندھ کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے مذہب اور پاکستان کے نام پر سندھ کے ساحلوں سائل پر پنجاب سامراج نے فوجی لشکر کے ذریعے بندوق کے زور پر قبضہ کرکے لوٹ مار کر رہا ہے اور سندھ کو نیست و نابود کرنے کے لئے سندھ کے جینے کا ذریعہ دریا سندھ کے کنٹرول کرنے کے لئے ڈیم اور کنا لے بنا رہا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھاشا ڈیم کالاباغ ڈیم جیسے منصوبے سندھ کو ریگستان بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجابیوں نے جنرل ایوب کے دور میں انڈیا سے تین دریا بھیج دیے تھے اور اس کے بعد دکھی کی بنیاد پر دریائے سندھ سے کنالیں سے نکالی گئی جس پر کہا گیا تھا جب دریا سندھ کے سیلاب کی صورتحال ہوگی تب چشمہ لنک کنال تونسا لنک کنال کے ذریعے سیلاب کے پریشر کو کم کیا جائے گا اور جو پانی لیا جائے گا اس کا معاوضہ ادا کیا جائے گا لیکن افسوس ہے تاریخ گواہ ہے دریا سندھ میں پانی ہو یا نہ ہو لیکن پنجاب والوں نے کنالوں کے ذریعے غنڈہ گردی کے ذریعے زبردستی پانی لیا اور ڈکٹیٹر مشرف دور اقتدار میں دریائے سندھ سے اور زبردستی گریٹر تھل کینال نکالا گیا جس کے ذریعے سالوں سال پانی لیا جاتا ہے جبکہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 سندھ معاشی طور پر تباہ برباد ہو رہا ہے سندھ کی عوام بھوک اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں بھوک اور بدحالی کی وجہ سے سندھ کے لوگ اجتماعی خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن افسوس حکمرانوں کو کوئی بھی پرواہ نہیں ہے، سندھ کے لوگ مرے یا جئے۔ اگر یہ رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو اور سندھو دریا میں پانی نہیں آیا تو سندھ کی عوامسڑکوںپر نکل آئے گی  اور پنجاب جانے والے سارے راستے بند کیے جائیں گے جب تک پانی نہیں ملے گا  تب تک روڈ بند رہیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago