Categories: عالمی

مائیک پومپیو کا قاسم سلیمانی کے قتل پر طنزیہ تبصرہ

مائیک پومپیو کا قاسم سلیمانی کے قتل پر طنزیہ تبصرہ

واشنگٹن،یکم مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ کے ایران کے حوالے سے نرم رویے اور ایران کے جوہری پروگرام میں واپسی کی کوششوں پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

فلوریڈا میں ری پبلیکن پارٹی کے ایک تقریب سے خطاب میں مائیک پومپیونے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا اقدام امریکا کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ' خدا قاسم سلیمانی پر رحم کرے۔ اب وہ امریکیوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا ہے'۔

مائیک پومپیو نے تقریب سے خطاب میں حاضرین سے استفسار کیا کہ آپ میں سے کتنے لوگ قاسم سلیمانی کویاد کرتے ہیں؟۔ پھر خود اس کا جواب مزاحیہ الفاظ میںدیتے ہوئے کہا کہ اپنے قتل کے بعد سلیمانی امریکیوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔

ہمیں سلیمانی کو ہلاک کرنے پرفخر ہے۔ ہم نےسلیمانی کی گیم اس کے سر پر الٹ دی۔خیال رہے کہ تین جنوری 2020کو ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار عسکری کارروائیوں کی ذمہ دار قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

امریکہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تھا کہ سلیمانی عراق میں سیکڑوں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا اور وہ مزید امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔ایران نے سلیمانی کے قتل میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 53 افراد کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

تہران کے پراسیکیوٹر جنرل علی قاصی مہر نے براہ راست سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سلیمانی کےقتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ایران نے ٹرمپ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لیے انٹرپول سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago