Urdu News

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ممبئی اور سان فرانسسکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کیا

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کولہاپور-بنگلور کے درمیان روزانہ کی براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ممبئی اور سان فرانسسکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کیا


یہ پرواز ہفتے میں تین دن چلائی جائے گی

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے آج ممبئی اور سان فرانسسکو کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز کیا۔

ایئر انڈیا درج ذیل شیڈول کے مطابق 15 دسمبر 2022 سے اس روٹ پر نان اسٹاپ فلائٹ چلائے گی۔

فلائٹ نمبر

سے

تک

فریکوئنسی

روانگی کا وقت (ایل ٹی )

آمد کا وقت (ایل ٹی)

اے آئی179

بی او ایم

ایس ایف او

ہفتے میں تین بار

1430

1700

اے آئی 180

ایس ایف او

بی او ایم

ہفتے میں تین بار

2100

0340+2

اپنے خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں ہندوستان میں شہری ہوابازی کا شعبہ ایک تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے پہلے 68 سالوں میں اس کے پاس صرف 74 ہوائی اڈے تھے جو اب بڑھ کر 145 ہو گئے ہیں جن میں ہیلی پورٹ اور واٹر ایروڈروم بھی شامل ہیں۔ ملک میں شہری ہوابازی کو جمہوری بنایا گیا ہے۔ 14-2013 میں 63 ملین کے قریب مسافروں کی انتہائی کم تعداد سے ہم 20-2019 میں 144 ملین مسافروں تک پہنچ چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح سے بھی اسی طرح کی ترقی کا تجربہ کیا گیا ہے۔

Image

وزیر موصوف نے ہندوستانی کیریئر پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ٹریفک کو دیکھیں

اور طویل فاصلے کے روٹ کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لئے زیادہ وسیع جسامت والے ہوائی جہاز حاصل کریں. جس پر اس وقت بین الاقوامی کیریئر کا غلبہ ہے۔

جناب سندھیا نے مزید کہا کہ سرکار دہلی میں ہندوستان کا پہلا بین الاقوامی مرکز قائم کرنے کے لیے بڑی ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس کا معیشت کے تمام شعبوں پر کافی اثر پڑے گا۔

اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ سمبھاجی شندے، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل، ائیر انڈیا کے سی ای او جناب کیمبل ولسن، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور شہری ہوابازی کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Recommended