Urdu News

مشن ساگر – آئی این ایس ساوتری چاٹگام پہنچا

آئی این ایس ساوتری

 بنگلہ دیش کی فوج اور حکومتی ایجنسیوں کی طرف سے ان کے ملک میں کووڈ عالمی وبا کی جاری لہر کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے سمندر کے کنار گشت کرنے والا ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ساوتری 960 ایل پی ایم (لیٹر فی منٹ) میڈیکل آکسیجن پلانٹس (ایم او پی) کے ساتھ 2 ستمبر 2021 کوبنگلہ دیش کے چاٹگام بندر گاہ پر پہنچا۔ میڈیکل آکسیجن پلانٹس کو ہندوستان میں ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا اور بی این ایس پٹینگا نیوی ہسپتال کے کمانڈنگ آفیسر اور ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے نمائندوں نے موبائل پلانٹس وصول کیے۔ چیف آف نیول اسٹاف کی جانب سے، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی یکجہتی اور شراکت داری کی یقینی دہانی کے لیے، کمانڈر چاٹگام نیول ایریا، کمانڈر بی این فلیٹ اور چیئرمین چاٹگم پورٹ اتھارٹی سے بھی ملاقات کی۔ تمام کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے، جہاز کا عملہ بنگلہ دیش بحریہ میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ اور سماجی تبادلے میں بھی حصہ لے گا، جس سے دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ جہاز بندرگاہ سے روانگی کے وقت 3 ستمبر کو بی این جہاز کے ساتھ بحری پارٹنرشپ مشق میں بھی شرکت کرے گا۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی، دیرینہ تعلقات ہیں جو وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور تعاملات کا احاطہ کرتے ہیں، جس میں گزشتہ کئی سالوں میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں باقاعدہ بحری رابطے ہوتے رہے ہیں۔

Recommended