عالمی

مودی نے جی-20 سربراہی اجلاس میں بائیڈن، سنک اور میکرون سے بات کی، جن پنگ سے ہاتھ ملایا

بالی،16 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں جی-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اور کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ پی ایم مودی نے عشائیہ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ہاتھ ملایا۔

سالانہ جی-20 سربراہی اجلاس کے ایک سیشن کو خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، کووڈ- 19 وبائی بیماری اور یوکرین کے بحران سے پیدا ہونے والے عالمی چیلنجوں نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے اور عالمی سپلائی تسلسل میں خلل ڈالا ہے۔

ہندوستان کی آئندہ جی-20 صدارت کے تناظر میں، مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جب جی-20 کا اجلاس (گوتم) بدھ اور (مہاتما) گاندھی کی سرزمین پر ہوگا، تو ہم سب مل کر دنیا امن کا ٹھوس پیغام دیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے بالی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت کی۔

انہوں نے سینیگل کے صدر اور افریقی یونین کے چیئرمین میکی سال سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے نیدرلینڈ کے صدر مارک روٹ سے بھی ملاقات کی۔

پی ایم او نے کہا کہ مودی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہندوستان میں پیدا ہونے والی گیتا گوپی ناتھ سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago