فلم اداکارہ بپاشا باسو نے 12 نومبر کو ایک پیاری بیٹی کو جنم دیاہے۔ بپاشا باسو کو منگل کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ادھر بپاشا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کرن سنگھ گروور اور بیٹی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ تاہم اس دوران بپاشا نے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
واضح رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو نے 30 اپریل 2016 کو اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔ بپاشا نے شادی کے چھ سال بعد رواں برس 16 اگست کو اپنی پریگنینسی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ اور اب کرن اور بپاشا اپنے پہلے بچے کے طور پر ایک پیاری بچی کے والدین بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کر کے مداحوں کویہ خوشخبری سنائی۔ اس کے ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں ان کی بیٹی کے پاو¿ں دکھائی دے رہے تھے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد کرن اور بپاشا نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتا دیا ہے۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام دیوی باسو سنگھ گروور رکھا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…