عالمی

محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے 22ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا

محمد شہاب الدین نے پیر کو بنگلہ دیش کے 22ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی اسپیکر شیریں شرمین چودھری نے صبح 11 بجے (مقامی وقت کے مطابق) بنگ بھابن کے دربار ہال میں شہاب الدین سے حلف لیا۔

محمد شہاب الدین کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، کابینہ کے ارکان اور سینکڑوں معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ شہاب الدین نے محمد عبدالحمید کی جگہ لی، جن کی بنگلہ دیش کے صدر کی حیثیت سے میعاد اتوار کو ختم ہوئی۔

تقریب حلف برداری کے بعد محمد شہاب الدین نے صدر کے عہدے کے حلف کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس سے قبل 13 فروری کو 73 سالہ سیاستدان بنگلہ دیش کے 22ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق محمد شہاب الدین 10 دسمبر 1949 کو بنگلہ دیش کے شہر پبنا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1974 میں راجشاہی یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں ایل ایل بی اور بی سی ایس (قانون) کے امتحانات پاس کیے۔

محمد شہاب الدین نے 1967-68 تک پبنا ایڈورڈ کالج چھاترا لیگ کے جنرل سکریٹری، 1969-70 تک غیر منقسم پبنا ڈسٹرکٹ چھاتر لیگ کے نائب صدر اور 1970-73 تک پبنا ڈسٹرکٹ چھاتر لیگ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 بنگلہ دیش کی ویب سائٹ پر صدر کے دفتر کے بیان کے مطابق، انہوں نے پبنا ضلع شادھین بنگلہ چتر سنگرام پریشد کے کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، محمد شہاب الدین نے 1971 میں ’مجیب باہنی‘ کے رکن کے طور پر جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago