Categories: عالمی

پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی طالبان حکومت کے حق میں

اسلام آباد، 12 ستمبر

پاکستان کی نصف آبادی سے زیادہ افغانستان میں طالبان حکومت کے حق میں ہے۔تحقیقی تنظیم گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے متعلق گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔سروے کے تحت 2400 سے زیادہ لوگوں کی اس سلسلے میں رائے لی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ افغانستان میں طالبان حکومت کے تشکیل سے خوش ہیں؟

نتیجے کے مطابق طالبان حکومت کے سلسلے میں 55 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں اور 25 فیصد لوگوں نے ناخوشی کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

صوبہ وار تجزیہ میں پایا گیا کہ طالبان حکومت کے لئے سب سے زیادہ حمایت خیبر پختونخوا کے 65 فیصد لوگوں نے ظاہر کی گئی۔ اس کے بعد بلوچستان سے 55 فیصد اور پنجاب اور سندھ سے 54 فیصڈ لوگوں نے اس کے حق میں اپنی آرا ظاہر کی۔

شہری آبادی میں 59 فیصد طالبان حکومت کی تشکیل کے حق میں اپنا موقف ظاہر کیا جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔ وہیں دیہی آبادی میں 53 فیصد لوگ اس کے حق میں اور 28 فیصد خلاف رہے۔سروے میں شامل 58 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل سے خوش ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago