Categories: عالمی

توہین رسالت کے الزام پر قتل: پاکستان میں مارے گئے سری لنکن دوست کو ساتھی نے کی تھی بچانے کی کوشش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے سیالکوٹ میں ہفتے کے روز سری لنکا کے ایک شہری کو مارے جانے اور جلائے جانے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں نوجوان اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے ہجوم سے لڑتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب کے آئی جی پی راؤ سردار علی خان نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ سری لنکن شہری دیاودانا وزیرآباد روڈ پر واقع راجکو انڈسٹریز میں منیجر تھا۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ غیر ملکی وفد کی آمد سے قبل فیکٹری کی تمام مشینوں سے اسٹیکرز ہٹا دیں۔ جس پر فیکٹری کے ملازمین نے ان پر توہین مذہب کا الزام لگاتے ہوئے فیکٹری کے احاطے میں احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرے میں فیکٹری ورکرز کے ساتھ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہجوم میں شامل سینکڑوں لوگ دیاودانا پر حملہ آور ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لنچنگ سے پہلے کی ویڈیو میں فیکٹری مینیجر سری لنکن شہری پر ہجوم کے ذریعے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں شہری کا ایک ساتھی دوست بھیڑ کے درمیان اسے بچانے کی کوشش کرتا نظر آ رہا ہے۔ یہ ساتھی کارکن انہیں فیکٹری کی چھت پر ہجوم سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور آس پاس موجود درجنوں لوگ انہیں مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک 49 سالہ سری لنکن شخص کو ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں مار پیٹ کے بعد جلا دیا۔ اس معاملے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج یہ بچ نہیں سکے گا۔ ساتھی نے دیاودانا کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن آخر کار وہ ناکام رہا۔ ہجوم نے سڑک پر ان کو گھسیٹا اورپیٹ پیٹ کرجلاکرمارڈالا۔سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا دیاودانا نے راجکو انڈسٹریز میں 10 سال تک کام کیا۔ حکومت پاکستان اور سری لنکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago