Categories: عالمی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تعلقات کے لیےباہمی دفاعی تعاون ایک اہم ستون: فضائیہ سربراہ

ہندوستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تعلقات کے لیےباہمی دفاعی تعاون ایک اہم ستون: فضائیہ کے سربراہ

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہاہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے لیے باہمی دفاعی تعاون ایک اہم ستون بن چکا ہے ۔

بنگلہ دیش کے اپنے تین روزہدورے کے آخری دن آج Jessore میں واقع BAF اکیڈمی میں پریزیڈنٹ پریڈ 2021 کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کمیشن دیئے جانے کی تقریب کے موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی سطح کے تعلقات کے تمام پہلووں پر تیزی سے پیشرفت کی جارہی ہے ۔ فضائیہ کے سربراہ نے ، اِس تقریب کو دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کی بہترین صورت حال کی عکاسی کرنے والی تقریب قرار دیا ، جو کہ باہمی اعتماد اورمفاہمت پر مبنی ہے ۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آزادی کی جنگ کے تاریخی 50ویں سال کے دوران BAFA میں ، اُن کی موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی مضبوط اور کثیرجہتی شراکت داری کو اور قوت عطا کرے گی ۔ اس کے بعد وہ وطن واپسی کے لیے بنگلہ دیش سے روانہ ہوگئے ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فضائیہ کے کسی سربراہ کوBAFA کی پریڈ کا جائزہ لینے کا اعزازملا ہے ۔ بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ سے اور فوجی سربراہ نیز مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر سےتبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کےدوران باہمی مفاد اور مواقع کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دفاعی تعاون کے تمام امور کو مزید مضبوط کیا جاسکے ۔

اس برس فضائیہ کے سربراہ بھدوریا کا بنگلہ دیش کا یہ دوسرادورہ ہے ۔ مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش دورے سے قبل وہ فروری میں بنگلہ دیش گئے تھے۔

واضح ہو کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فضائیہ کے کسی سربراہ کوBAFA کی پریڈ کا جائزہ لینے کا اعزازملا ہے ۔ بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ سے اور فوجی سربراہ نیز مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر سےتبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کےدوران باہمی مفاد اور مواقع کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دفاعی تعاون کے تمام امور کو مزید مضبوط کیا جاسکے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago