Categories: عالمی

میانمار: فوجی بغاوت کے بعد اب انٹرنیٹ سروس بھی بند

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ینگون 07 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فوجی حکومت نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیش نظر ہفتے کے روزسے انٹرنیٹ خدمات بندکردی ہیں۔ ہفتہ کی درمیانی رات موبائل انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑنا شروع ہوا اور ہفتہ کی صبح براڈبینڈ سروس بھی بند کردی گئی۔ اسی دوران ، لینڈ لائن ٹیلیفون سروس کے کام کرنے کے بارے میںمتضاد خبریں آرہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انٹرنیٹ میں رکاوٹ اور بندش کی نگرانی کرنے والے لندن کے ادارے نیٹ بلاک نے کہا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر سے میانمار میں انٹرنیٹ سروس تقریبا مکمل طور پر بندہے اور رابطہ صرف 16 فیصد رہ گیا ہے۔ فوجی حکومت نے جمعہ کے روز مواصلاتی آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بڑھتی ہوئی مخالفت کے پیش نظر ٹویٹر اور انسٹاگرام کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان فورم سے جعلی خبریں نشر کررہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فوجی حکومت نے پہلے ہی فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے لیکن یہ مکمل طور پر موثر نہیں ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ پرپابندی کی جلدی بغاوت کی بڑھتی ہوئی مخالفت کو روکنے کے لئے ہے کیونکہ اس بغاوت کے خلاف ہفتے کے روز سڑکوں پر بڑے مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ تقریباً ایک ہزار مظاہرین جن میں فیکٹری کے کارکنان اور طلباءبھی شامل تھے ، ہفتہ کی صبح ینگون جانے والی مرکزی سڑک پر مارچ کیا جہاں 100 پولیس اہلکار انہیں روکنے کے لئے تعینات تھے۔مارچ میں شامل افراد فوجی آمریت کے خاتمے کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago