عالمی

نارائن مورتی نے داماد رشی سنک کو دی مبارکباد، کہا ہمیں ان پر فخر ہے

نارائن مورتی نے داماد رشی سنک کو دی مبارکباد، کہا ہمیں ان پر فخر ہے

نئی دہلی،25اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

انفوسس کے شریک بانی این آر نارائن مورتی نے اپنے داماد رشی سنک کو برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ نارائن مورتی نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہے۔ ہم ان کی کامیابی چاہتے ہیں۔

نارائن مورتی نے منگل کے روز  اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ برطانیہ کے لوگوں کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔ 42 سالہ رشی سنک نے پیرکے روز کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ جیت لی۔ اب وہ برطانیہ کے ہندوستانی نژاد پہلے وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستانی نژاد رشی سنک برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں۔ دیوالی پر، وہ کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد ان کے لیے پی ایم بننے کا راستہ صاف ہوگیا۔ سنک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کی خبر ملتے ہی ہندوستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک فارماسسٹ ماں اور ڈاکٹر باپ کے بیٹے سنک نے انگلینڈ کے سب سے مشہور اسکولوں میں سے ایک ونچسٹر اور پھر آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے گولڈمین سیکس گروپ انک کمپنیمیں تین سال تک کام کیا اور بعد میں اسٹینفورڈ، کیلیفورنیا سے ایم بی اے کیا، جہاں ان کی ملاقات نارائن مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی سے ہوئی۔ سنک نے 2009 میں اکشتا سے شادی کی۔ سنک جوڑے کی دو بیٹیاں کرشنا اور انوشکاہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago