Categories: عالمی

نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی ایک بار پھر تنازعہ میں

نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی ایک بار پھر تنازعہ میں

کاٹھمنڈو ، 18 مئی (انڈیا نیرٹیو)

اقلیت میں آنے کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بار پھر نیپال کے وزیر اعظم بننے والے کے پی شرما اولی کے تنازعات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اولی ، جنہوں نے حال ہی میں ایک بار پھر وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا ، اس بار صدر کے حلف برداری کے دوران ودیا دیوی بھنڈاری کے ذریعہ خطابی جملہ کو دہراکر صدارت کے وقار کو مجروح کیاہے۔ اس کے لیے اولی کے خلاف درخواستوں کا سیلاب آچکا ہے ، سپریم کورٹ میں بہت سے لوگوں کی جانب سے دائر درخواست میں اولی کوپھرسے وزیر اعظم عہدہ کاحلف اٹھانے کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر بھنڈاری نے جمعہ کے روز اولی کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف دلایا لیکن عہدے اور رازداری کا حلف اٹھاتے ہوئے ، اولی نے خدا ، ملک اور عوام کے لیے بطور گواہ حلف اٹھانے کے بجائے صرف قوم اور عوام کے گواہ کے طور پر حلف لیا۔ جب کہ صدر نے ، آئین میں شامل زبان کے مطابق ، عہدہ اور رازداری کو خدا ، ملک اور عوام کوگواہ قرار دیا۔ اولی کو اصولوں اور روایات کے مطابق مقررہ جملے کو دہرانا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اس کے بعد ، اس طرز عمل کی شدید مذمت کے ساتھ ہی اس کے خلاف درخواستوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ تمام درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اولی کا حلف غیر قانونی ہے۔ لہذا ، انہیں دوبارہ حلف اٹھانے کا حکم دیا جانا چاہیے۔ درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ حلف برداری کے دوران صدر کے عین مطابق جملے کو دہرانے کے بجائے اولی نے کہا کہ اس کو صحیح طور پر دہرانے کی – ضرورت نہیں ہے۔ یہ کہہ کر اولی نے صدارت کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ لہذا اولی کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago