Categories: عالمی

نیپال۔ چین کے درمیان بی آر آئی پر کوئی معاہدہ نہیں، چین سازش کرنے میں پھر سے ناکام

کٹھمانڈو، 28مارچ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے نیپال کے جاری دورے کے دوران، دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی( منصوبوں اور اس کے ساتھ قرضوں کے معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہمالیائی ملک نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے حق میں نہ ہو اور جو سخت شرائط کے ساتھ آتا ہے۔

نیپالی وزیر خارجہ نارائن کھڈکا اور ان کے ہم منصب وانگ یی کے درمیان ہفتے کے روز وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد نیپال اور چین کے درمیان مجموعی طور پر نو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں اقتصادی اور تکنیکی تعاون، دوطرفہ تجارت کے پروٹوکول اور لوگوں کے تبادلے شامل ہیں۔

کٹھمانڈو پوسٹ کے مطابق نیپال میں جاری چینی منصوبوں پر تاہم بی آر آئی سے متعلق کوئی بھی معاہدہ نہیں ہے۔ملک کی اقتصادی ترجیح پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ اور ریاستی کونسلر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ نیپال اس وقت قرض کو ترجیح نہیں دیتا اور انہوں نے چین سے گرانٹ امداد کے تحت مزید پراجیکٹس مانگے۔

نیپال نے مئی 2017 میں بی آر آئی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے لیکن ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا جس میں متعدد رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ منصوبے پر عمل درآمد کے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے زمینوں پر قبضے اور ناکافی معاوضے کا الزام لگانے والے مقامی لوگوں کے شدید احتجاج بھی شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago