Categories: عالمی

سابق عہدیداروں کے لیے کابینہ میں کوئی جگہ نہیں:ملا عبد الغنی برادر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے ریڈیو ٹیلی ویژن آف افغانستان (آر ٹی اے( کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنی کابینہ میں گرنے والی جمہوری حکومت کے ارکان کو شامل نہیں کرے گی۔بین الاقوامی برادری کی جانب سے جامع حکومت کی تشکیل کے مطالبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، برادر نے کہا کہ اس مطالبے کو پورا کرنے کے لیے امریکا نے دوحہ مذاکرات کے دوران چند سابق حکومتی اہلکاروں کے نام امارت اسلامیہ کو دیے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 برادر نے سابق حکومتی اہلکاروں پر "بدعنوان" ہونے کا الزام لگایا اور اس بات پر زور دیا کہ ان میں سے چند کو بھی شامل کرنا امارت اسلامیہ کی سالمیت کو نقصان پہنچائے گا۔"یہ لوگ ہمارے ساتھ حکومت میں نہیں ہو سکتے، کیونکہ اگر یہ پانچ بھی ہوں (چاہے صرف پانچ لوگ ہی کیوں نہ ہوں(، تو یہ ہماری حکومت کو نقصان پہنچائیں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسے لوگ ہماری حکومت گرائیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس دوران برادر نے کہا کہ امارت اسلامیہ نے تسلیم کے لیے پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں اور دنیا کو اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ نے تسلیم کے تقاضے پورے کیے ہیں اور دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے تھا۔ برادر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دنیا نے امارت اسلامیہ کو تسلیم نہیں کیا تو ملک کو ایک ایسے اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جو نہ صرف افغانستان کو متاثر کرے گا بلکہ اس کے پڑوسی ممالک اور دنیا کے لیے بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago