امریکہ سمیت کئی سپر پاورز کی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنی میزائل تجربات کی رفتار سے باز نہیں آرہا ہے۔ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس کے بعد پڑوسی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جزیرہ نما کوریا میں گزشتہ چند دنوں سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے درمیان گزشتہ دنوں جنوبی کوریا اور امریکی فوج نے مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں۔ احتجاج کے طور پر شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے درجنوں میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی مشقیں کیں۔ صورتحال ایسی بن گئی تھی کہ جنوبی کوریا اور جاپان کو اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کے لیے کہنا پڑا۔ اس سارے عمل کے بعد بھی شمالی کوریا کے آمر کم جونگ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
جنوبی کوریا کی سیول فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس پر جاپان اور جنوبی کوریا کی حکومتوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدانے حکام کو ہدایت کی کہ وہ معلومات جمع کرنے، تجزیہ کرنے اور عوام کو تیزی سے فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ کشیدا نے حکام سے کہا ہے کہ وہ ہوائی جہاز، بحری جہاز اور دیگر اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہنگامی حالات کے لیے تیاری سمیت تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…