Urdu News

این ٹی پی سی نے بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیرونِ ملک صلاحیت میں اضافہ کیا

این ٹی پی سی نے بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیرونِ ملک صلاحیت میں اضافہ کیا

این ٹی پی سی نے بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیرونِ ملک صلاحیت میں اضافہ کیا ۔  گروپ کی نصب شدہ صلاحیت 72304 میگاواٹ تک پہنچ گئی

این ٹی پی سی نے بنگلہ دیش سے شروع کرتے ہوئے اپنی پہلی بیرونِ ملک صلاحیت میں اولین اضافہ کیا ہے۔ گروپ نے حال ہی میںیونٹ-1 شامل کیا ہے جو 1320 میگاواٹ (2×660) میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ (ایم ایس ٹی پی پی) کی  660 میگاواٹ کی صلاحیت ہے۔ یہ رامپال، مونگلا، باگیرہاٹ، بنگلہ دیش میں واقع ہے۔

نیا اضافہ این ٹی پی سی کی نصب شدہ صلاحیت کو 72304 میگاواٹ تک پہنچاتا ہے۔ یہ کمپنی کی عالمی رسائی اور قابل اعتماد اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ اس منصوبے کو بنگلہ دیش-انڈیا فرینڈ شپ پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (بی آئی ایف پی سی ایل) کے تعاون سے عمل میں لایا گیا جو این ٹی پی سی لمیٹڈ کی ایک غیر ملکی مشترکہ کمپنی ہے۔

مطلوبہ اصولوں اور منظوریوں کو حاصل کرنے کے بعد، ایم ایس ٹی پی پی کے یونٹ 1 کو این ٹی پی سی گروپ کی نصب شدہ اور تجارتی صلاحیت میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل این ٹی پی سی کے ہر پروجیکٹ میں جدت کاری اور عمدگی لانے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

Recommended