Categories: عالمی

سعودی عرب میں خلائی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لیے برطانوی کمپنیوں کو پیش کش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لندن میں سعودی عرب نے جدت، ٹیکنالوجی، خلائی، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں کام کرنے والی 80 سے زائد برطانوی کمپنیوں کے سامنے مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع کی پیش کش کی۔ اس پیش کش کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اور مسابقتی فوائد، ڈیجیٹل اور لاجسٹک پلیٹ فارم اور براعظموں کو جوڑنے کا مرکز، تحقیق، ترقی، جدت اور خلائی معیشت کے میدان میں سعودی عرب کے میدان میں عالمی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورکشاپ جس میں 80 سے زائد برطانوی کمپنیاں شریک تھیں۔ ورکشاپ کی صدارت سعودی عرب کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ’کاکجسٹ‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور سعودی خلائی اتھارٹی کے سربراہ انجینیر عبداللہ بن عامر السواحہ نے کی۔سعودی عرب کی طرف سے شامل ہونے والے وفد کی قیادت سعودی خلائی اتھارٹی کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد بن سعود التمیمی نے کی۔ اس دورے کا مقصد مْملکت اور برطانیہ کے درمیان جدت اور خلائی معیشت کے شعبوں میں تعاون، دونوں ممالک میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کے مابین شراکت داری قائم کرنا اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے موثر چینلز کھولنے کی اجازت دینا ہے۔یہ ورکشاپ دونوں ممالک کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی اور مملکت کے وڑن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کمپنیوں سے اپنے خطاب میں السواحہ نے ایک متحرک معاشرہ، ایک پھلتی پھولتی معیشت اور ایک موثر حکومت کی تعمیر کے لیے مملکت کے وڑن کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کا ماحول، ڈیجیٹل اجزاء، نوجوانوں اور خواتین کی صلاحیتوں، خطے کی دیگر منڈیوں تک رسائی کے لیے مثالی پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتی ہیں۔اْنہوں نے برطانوی کمپنیوں کے ساتھ ڈیجیٹل ہیلتھ، ڈیجیٹل ادائیگیوں، توانائی کے منصوبوں اور مستقبل کے شہروں میں مملکت میں سرکاری اور نجی شعبے کی کامیاب کمپنیوں کی مثالیں پیش کیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago