Categories: عالمی

آئل ٹینکر پر حملہ: اسرائیل کی سخت جواب کی دھمکی اور امریکا کی تشویش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بحر عرب میں اسرائیلی بحری جہاز پر ہونے والے حملے کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر امریکا نے واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔جمعے کے روز لیپڈ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مشکل ہے کیوں کہ وہ دہشت گردی برآمد کر رہا ہے جو پوری دنیا کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان گیلینا پورٹر نے باور کرایا ہے کہ امریکا کو سطلنت عْمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل کے زیر انتظام سمندری ٹینکر پر حملے کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔ ایک پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس کارروائی سے متعلق حقائق کے انکشاف کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کی فورسز نے متاثرہ آئل ٹینکر کے عملے کی جانب سے مدد کی اپیل کا جواب دیا ہے۔ اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ یہ حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا۔امریکی اخبار<span dir="LTR">New York Times</span>نے ایک اسرائیلی انٹیلی جنس کے ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحر عرب میں اسرائیلی جہاز پر حملہ شاید متعدد ایرانی ڈرون طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔اسرائیلیوں کی ملکیت کمپنی "زودیاک میری ٹائم" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز عْمان کے ساحل کے نزدیک کمپنی کے زیر انتظام ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک کا تعلق برطانیہ اور دوسرے کا رومانیہ سے ہے۔ کمپنی کے مطابق غالبا یہ قزاقوں کی کارستانی ہے۔ ادھر سمندری سیکورٹی سے متعلق عْمانی مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عْمان کے علاقائی پانی سے باہر پیش آیا۔انٹیلی جنس رپورٹوں سے با خبر یورپی اور امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مرکزی مشتبہ فریق ایران ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران کی جانب سے اس الزام پر کوئی سرکاری رد عمل سامنے نہیں آیا۔اسرائیلی اخباری ویب سائٹ "وائی نیٹ" کے مطابق اسرائیل میں جاری تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ بحری جہاز پر چند گھنٹوں کے دوران میں دو حملے کیے گئے۔ پہلے حملے میں نقصان کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ دوسرے حملے میں آپریشن اینڈ کنٹرول روم کو نقصان پہنچا اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago