عالمی

ہندوستانی یوم جمہوریہ والے دن ہی آسٹریلیا ڈے، البانیز نے مبارکباد دی

کینبرا،26 جنوری (انڈیا نیریٹو)

آسٹریلیا ڈے ہندوستان کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری کو ہی منایا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اس اتفاق کو یاد دلاتے ہوئے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26 جنوری آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے لیے ڈبل خوشی کا دن ہے۔ اس دن لوگ بھارت کا یوم جمہوریہ منا رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کا قومی دن بھی منایا جا رہا ہے۔ اس اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے قومی تہواروں میں یہ مماثلت ہمیں اپنی دوستی کی گہرائی کو منانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے اور اپنے مشترکہ مستقبل کی طرف آگے بڑھنا ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ دن ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور متاثر کن کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ یہ ہندوستانی وراثت کے حامل تمام لوگوں کے لیے اپنی مشترکہ محبت اور مشترکہ یقین کے گرد متحد ہونے کا دن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہندوستان نے اپنی آزادی کے بعد سات دہائیوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے افزودہ قرار دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago