عالمی

ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا، 12 لاکھ حاملہ خواتین ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے۔ 12 لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین ریلیف کیمپوں میں ہیں اور انہیں محفوظ ڈلیوری کے خطرے کا سامنا ہے۔پاکستان میں شدید سیلاب سے 3کرورڑافراد متاثر ہوئے ہیں۔

اب عالمی ادارہ صحت نے بھی سیلاب کے مضر اثرات سے خبردار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے عارضی ریلیف کیمپوں میں مقیم 12لاکھ سے زائد حاملہ خواتین کے بارے میں سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایسے میں ان خواتین کے سامنے محفوظ ڈیلیوری کا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ ان 12 لاکھ حاملہ خواتین میں سے تقریباً 70 ہزار خواتین کی پیدائش ایک ماہ کے اندر ہونی ہے۔ امدادی کیمپوں میں صحت کی امداد تک رسائی کے بحران کی وجہ سے ان خواتین کو بغیر کسی طبی مدد کے بچوں کو جنم دینا پڑے گا۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتا گونارتنا مہیپال نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے صحت کے تقریباً 10 فیصد ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں صحت کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے پاکستانی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ قرار دیا ہے۔ درحقیقت سیلاب زدہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے لیکن مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگیاں بھی خطرے میں آ گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago