Urdu News

یو ایس اے کی نائب صدر محترمہ کملا ہیرس کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے افتتاحی کلمات

یو ایس اے کی نائب صدر محترمہ کملا ہیرس کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم

 

عزت مآب!

سب سے پہلے تو میرا اور میرے وفد کا  بہت  ہی  گرم جوشی سے استقبال کرنے کے لئے میں آپ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کچھ مہینے قبل آپ کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیل سے بات کرنے کا مجھے موقع ملا تھا اور بہت ہی  روح پرور اور فطری طریقے سے آپ سے جو بات چیت کرنے کا مجھے موقع ملا، وہ مجھے ہمیشہ  یاد رہے گا اور میں اس کے لئے آپ کا بے حد شکر گزار ہوں اور وہ وقت تھا جب بھارت کووڈ  کی دوسری لہر سے بہت ہی  زیادہ متاثر تھا، بڑا بحران تھا، لیکن اس وقت  جس طرح سے آپ نے  بھارت کی فکر کی  ،اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے  جو  مدد کے لئے  ہاتھ بڑھایا  اور جن الفاظ  کا اظہار کیا  ، اس کے لئے میں دوبارہ تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ایک سچے دوست کی طرح  تعاون کا پیغام دیا تھا، اس وقت امریکہ کی  حکومت ،کمپنیاں اور بھارتی برادری  سبھی  مل کر کے بھارت کی مدد کے لئے متحد ہو گئے تھے۔

عزت مآب!

صدر بائیڈن اور آپ نے  انتہائی  چیلنجز سے پُر ماحول میں امریکہ کی قیادت سنبھالی اور اب بہت کی کم وقت  میں متعدد حصولیابیاں حاصل کی ہیں۔ کووڈ ہو، ماحولیات کی تبدیلی ہو، یا پھر کواڈ سبھی پر  امریکہ نے  بہت ہی اہم اقدامات کئے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی  اور سب سے قدیم جمہوریت کے طور پر  بھارت اور امریکہ فطری شراکت دار ہیں۔ ہمارے اقدار میں مساوات  ہے ، ہمارے جیو پولیٹیکل مفادات میں مساوات  ہے اور  ہمارا تال میل اور تعاون  بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ سپلائی کی چین کی مضبوطی  ، جدید ترین  ٹیکنالوجی اور خلاء جیسے شعبے میں  آپ کی  خصوصی  دلچسپی ہے۔ یہ شعبے  میرے لئے بھی خصوصی ترجیح کے حامل ہیں، ان شعبوں میں ہمارے درمیان تعاون بہت ہی اہم ہے۔ آپ بھارت اور امریکہ کے مضبوط اور  ’وائبرینٹ پیپل  ٹائیز ‘سے  تو آپ اچھی طرح واقف ہیں، 4 ملین سے بھی  زیادہ نقل مکانی  کرنے والے بھارتی  ہمارے ممالک کے درمیان دوستی کے پل  ہیں۔ امریکہ  اور بھارت کی معیشت  اور معاشرے میں ان کا تعاون قابل تحسین ہے۔

عزت مآب!

نائب صدر کے طور پر آپ کا انتخاب اپنے آپ میں ایک اہم اور تاریخی  فیصلہ  ہے اور  آپ پوری  دنیا میں بہت سے لوگوں کے لئے باعث ترغیب ہیں۔ مجھے مکمل  اعتماد ہے کہ صدر بائیڈن اور آپ کی قیادت میں ہمارے تعلقات   مزید  مضبوط  ہوں گے  اور نئی بلند یاں حاصل کریں  گی۔ آپ کا  جیت کا یہ  سفر تاریخی ہے، بھارت کے لوگ بھی چاہیں  گے کہ بھارت میں آپ کی اس تاریخی فتح کے  سفر کو  خوش آمدید کریں، آپ کا   استقبال کریں، اس لئے میں خاص طور پر آپ کو  بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ایک بار پھر گرم جوشی سے استقبال کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Recommended