Categories: عالمی

اپوزیشن اتحاد مجوزہ مہنگائی مارچ کے لیے پوری طرح تیار: مولانا فضل الرحمان

پشاور۔ 4 جنوری

عمران خان حکومت کے ساتھ شو ڈاؤن میں، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتوار کو کہا کہ وہ اسلام آباد پر مجوزہ مہنگائی مارچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔23 مارچ کو دارالحکومت کی طرف مجوزہ مارچ کے لیے لائن آف ایکشن پر بات کرنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے خیبر پختونخوا چیپٹر کے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل نے کہا کہ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

دریں اثناء مولانا فضل نے اس تاثر کو زائل کیا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت کی شاندار کارکردگی افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورت حال یا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی وجہ سے تھی۔ڈان کی خبر کے مطابق، "ہمیں انتخابات کے نتائج کو اندرونی یا بیرونی عوامل سے نہیں جوڑنا چاہیے۔"

انہوں نے کہا، پی ڈی ایم نے ہمیشہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کیا۔’’اسٹیبلشمنٹ اس عمل میں غیر جانبدار رہی اور ہم اس کے کردار کو سراہتے ہیں،‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی جماعت کو انتخابات میں برابری کا مقام دیا گیا تھا یا اسٹیبلشمنٹ نے مولانا کے ساتھ احتجاجی دھرنے کے وقت کیے گئے وعدے کو پورا کیا تھا۔ وہ پر امید تھے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کو کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈان کی خبر کے مطابق، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جے یو آئی-ایف کی جیت پی ڈی ایم کی فتح تھی اور کے پی کے لوگوں نے پی ٹی آئی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے مرحلے میں خاک چھان لے گی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کومت کی مقبولیت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago