Categories: عالمی

مہنگائی کے خلاف یوم پاکستان پر اپوزیشن کا لانگ مارچ، عمران خان کے لیے پاکستانی اپوزیشن کیوں ہے چیلینج؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب اپوزیشن نے 23 مارچ کو یوم پاکستان پر 'لانگ مارچ' کے اعلان کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں 23 مارچ کو ہی تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے انعقادکا حوالہ دیتے ہوئے اس مارچ کو ملتوی کرنے کے حکومتی مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
23 مارچ کو یوم پاکستان پر اسلام آباد میں فوجی پریڈ کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسی روز تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کا خصوصی سربراہی اجلاس بھی منعقد ہونا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن سے 'لانگ مارچ' ملتوی کرنے اور یوم پاکستان پر ریلی نہ نکالنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اہل وطن 23 مارچ کو یوم پاکستان منائیں گے۔ نیز تنظیم تعاون اسلامی کے سربراہی اجلاس میں غیر ملکی مہمان بھی ملک میں موجود ہوں گے۔ اس وجہ سے اپوزیشن کواس ایونٹ کو دوبارہ شیڈول کرنا چاہئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت کی ان کوششوں کے باوجود اپوزیشن مارچ ملتوی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مارچ کی تاریخوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ معیشت بحران کا شکار ہے۔ عام آدمی کی ضروریات پوری نہ کر سکنے والیعمران خان کی حکومت کا اقتدار میں رہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ اس لیے یہ مارچ ضرور ہو گا اور اپوزیشن کی ریلی بھی ہر حال میں ہو گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago