عالمی

پاکستان کےکشمیرمیں قتل عام کو اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی ویبینارکاانعقاد

نئی دہلی، 25؍ اکتوبر

سینٹر فار ساؤتھ ایسٹ ایشین اسٹڈیز ( سی ایس ای اے ایس) انڈونیشیا نے پیر کے روز ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “75 سال کے مصائب: کشمیر کے قتل عام کے ماسٹر مائنڈز‘‘۔

اس ویبینار کا انعقاد کشمیر کے بارے میں حقیقت جاننے اور کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے ماسٹر مائنڈز کو جاننے کی کوشش میں کیا گیا تھا۔”ویبینار کے بنیادی مقاصد کشمیر کے قتل عام کی ابتدا کا پتہ لگانا، 22 اکتوبر 1947 کو کیا ہوا اس کے بارے میں مزید جاننا، 1947 کے قتل عام کا ذمہ دار کون تھا اس کا تجزیہ کرنا اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

سینٹر فارساوتھ ایسٹ ایشین سٹیڈیزنے 22 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر پاکستانی فوج کے حملے کو بیان کیا۔ ویبینار پر ایک  پریس  ریلیز کے مطابق ٹھیک 75 سال قبل، 22 اکتوبر 1947 کو، پاکستان کی فوج کی حمایت یافتہ پشتون قبائلی ملیشیا کے ایک مسلح گروپ نے ایک شاہی ریاست جموں و کشمیر پرحملہ کیا، اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور کئی پاکستانی فوجی بھی اس میں شامل ہو گئے۔

گلمرگ آپریشن نامی اس کے فوجی آپریشن کے تحت وہ شہری لباس میں ہیں۔ ریلیز میں مزید کہا گیا،”ملیشیا نے کئی شہروں اور قصبوں کو لوٹا اور کشمیریوں کے خلاف نسل کشی کی۔

انہوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کیا اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے بہت قریب مارچ کیا۔ ریلیز میں مزید کہا کہ 22 اکتوبر کو کشمیری عوام “یوم سیاہ” کے طور پر مناتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago