Categories: عالمی

طالبان اور مغربی ممالک کے درمیان اوسلو مذاکرات بے نتیجہ ختم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں طالبان اور مغربی دنیا کے درمیان تین روزہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ مغربی ممالک نے طالبان پر انسانی حقوق کے تحفظ اور لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن طالبان نے اپنی حکومت کو تسلیم کرانے کی کوشش جاری رکھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان اپنی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، پیر سے بدھ تک طالبان کے 15 رکنی وفد اور مغربی ممالک کے نمائندوں کے درمیان تین روزہ مذاکرات ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے بالائی علاقوں میں برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان ایک ہوٹل میں ہوئے۔ اس دوران طالبان نے مغربی ممالک کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم کریں۔ اس کے ساتھ افغان سنٹرل بینک کی ضبط شدہ رقم اور انسانی امداد کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس پر مغربی ممالک کے نمائندوں نے طالبان سے واضح طور پر کہا کہ افغانستان میں انسانی امداد کی بحالی پر اسی وقت غور کیا جائے گا جب انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہوگی۔ اس کے علاوہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ مغربی ممالک نے طالبان سے واضح طور پر کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیمی نظام کو بھی ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔ مذاکرات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ طالبان کا وفد بھی بغیر کوئی بیان جاری کیے ناروے سے واپس چلا گیا۔ ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل کے جنرل سکریٹری جان ایگیلینڈ نے، جو مذاکرات میں شریک تھے، نے بھی افغانستان پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago