عالمی

پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد میں مزید اضافہ، جانئے کیا ہے وجہ؟

اسلام آباد،20؍ اکتوبر

گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر جنسی زیادتی کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔خبر رساں ایجنسی  کے پاس دستیاب  اعداد و شمار نے خواتین کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافے کی نشاندہی کی۔

 صنفی بنیاد پر جرائم کے 63,367 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے، 3,987 خواتین کو قتل کیا گیا اور 10,500 سے زائد خواتین جنسی تشدد کا شکار ہوئیں۔صرف سال 2019 میں خواتین کے خلاف 25,389 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ 2020 میں زیادتی اور ریپ سمیت دیگر جرائم کے 23,789 واقعات سامنے آئے۔

اسی طرح، 2021 میں، 14،189 مقدمات درج کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2021 تک ملک بھر میں 3 ہزار 987 خواتین کو قتل کیا گیا جب کہ خواتین سے زیادتی کے 10 ہزار 517 مقدمات درج ہوئے۔

 اس کے علاوہ 1025 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جب کہ تیزاب گردی کے 103 واقعات پیش آئے۔چولہے پھٹنے کی وجہ سے جلنے کے 38 واقعات درج ہوئے اور 41,513 خواتین کو اغوا کیا گیا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ‘ چولہے سے ہونے والی اموات’ اکثر گھریلو زیادتی اور تشدد کی ایک طویل تاریخ سے جنم لیتی ہیں اور بعد میں انہیں “خود سوزی” کے واقعات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

اسی طرح 2020 میں 1569 خواتین کو قتل اور 3887 کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تقریباً 397 خواتین کو’’غیرت‘‘ کے نام پر قتل کیا گیا، 246 کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 12809 کو اغوا کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago