عالمی

پاکستان نے چین سے مانگی بھارت کے 22سرحدی اڈوں کے بارے میں خفیہ معلومات

فضائیہ کے چھ ٹھکانوں کی سب ۔میٹر ریزولوشن والی سیٹلائٹ تصویریں مانگی

دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا دس سالہ معاہدہ

پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے سرحدی ٹھکانوں کی خفیہ معلومات اور سیٹلائٹ تصاویر کے حصول کے لیے چین سے تعاون طلب کیا ہے۔ چین سے 22 ہندوستانی ٹھکانوں کی تفصیلی سیٹلائٹ تصاویر مانگی گئی ہیں، جن میں سے چھ فضائیہ کے ائیر بیس ہیں۔

یہ مطالبہ فزکس کے واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام سے وابستہ خلائی اور بالائی ماحولیات کے تحقیقی کمیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔

دراصل پاکستان جاننا چاہتا ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحدی علاقوں میں کیا سرگرمیاں کر رہی ہے، اس لیے چین سے بھارتی فضائیہ کے کم از کم چھ سرحدی اڈوں کی تفصیلی سیٹلائٹ تصاویر مانگی گئی ہیں۔ پاکستان نے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے چین سے کل 22 مقامات کی معلومات مانگی ہیں۔

پاکستان نے یہ معلومات چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) سے اپنے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ذریعے مانگی ہے۔

اس کمیشن کے بانی ڈاکٹر عبدالسلام ہیں جو فزکس میں واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ ہیں۔ پاکستان اور چین کی ان دونوں تنظیموں کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے کا دس سالہ معاہدہ ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان 2021 میں طے پانے والے خلائی تعاون کے فریم ورک معاہدے کے تحت چین پاکستان کو سیٹلائٹ تصاویر فراہم کر سکتا ہے۔ پاکستانی کمیشن سے مانگی گئی معلومات میں  سری نگر، آدم پور، امبالا، بھٹنڈہ، سرسا اور بھج جیسی شمالی اور مغربی علاقوں  میں فعال ہندوستانی فضائیہ کے اڈے بھی شامل ہیں۔ یہ سب ہندوستانی فضائیہ کی مغربی اور جنوبی مغربی کمان کا حصہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago