عالمی

امریکہ پہنچنے پر پاکستان کے وزیر خزانہ کا’چور چور کے نعروں‘سے استقبال

واشنگٹن، 14 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بار بار رسوائی کا سامنا ہے۔ اب پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو امریکہ میں زبردست مخالفت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ڈار کو واشنگٹن ایئرپورٹ پر اترتے ہی ‘چور چور’ کے نعرے سننے پڑے۔ ڈار اور ان  کے ساتھی بھی مشتعل ہو گئے اور  انہوں نے نعرے لگانے والوں  کو برا بھلا کہا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مفتاح اسماعیل کو تبدیل کر کے ملک کے وزیر خزانہ کی ذمہ داری سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوست اسحاق ڈار کو سونپ دی ہے۔

وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہلی بار امریکہ میں ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے ان کے سامنے ‘چور چور’ کے نعرے لگائے۔ لوگ انہیں کھلے عام ‘چور’ اور ‘جھوٹا’ کہہ رہے تھے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ کی کھلم کھلا توہین کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص پاکستانی وزیر سے کہہ رہا ہے کہ ‘تم جھوٹے ہو، چور ہو’۔ اس کے بعد وزیر خزانہ اور ان کے ساتھ موجود افسران کی  مشتعل ہو گئے۔

یہاں تک کہ ایک افسر لوگوں کو جواب دینے کے لیے آگے بڑھا اور  گالیاں دیں۔ مذکورہ افسر نے غصے میں لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں اور چیخ و پکارنہ کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago