قومی

آئی این ایس ترکش نے ابسامار مشق میں حصہ لیا

کیپ ٹاون، 14؍ اکتوبر

 برازیل اورجنوبی افریقہ  کی بحری فوجوں کے مابین ایک مشترکہ کثیرملکی سمندری فوجی مشق  –ابسامارکی ساتویں مشق ، دس سے بارہ اکتوبر ، 2022کے درمیان جنوبی افریقہ میں جی کیبرہابندرگاہ پرمنعقد ہوئی ۔(اس بندرگاہ کو پورٹ الیزبتھ کے نام سے بھی جاناجاتاہے )۔

اس مشق میں بھارتی بحریہ نے اپنے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز ، آئی این ایس ترکش ، ایک چیتک ہیلی کاپٹر اورمارکوس خصوصی فورسز کے ساتھ حصہ لیا۔

اس بحری فوجی کے مقاصد میں ، بحری تعلقات  کو مستحکم بنانا، مشترکہ کارروائی جاتی فوجی ٹریننگ کو فروغ دینا ، سمندرجرائم پرقابوپانا ، مواصلات کی بحری لائنوں کو محفوظ بنانا اورسمندرمیں مشترکہ تدریجی ترقی کی حصولیابی کی غرض سے فوجوں کے درمیان باہمی تعامل میں اضافہ کیاجاناشامل ہیں ۔ابسامار-VII کی افتتاحی تقریب ، 11اکتوبر ، 2022کو منعقدہوئی۔یہ بحری فوجی مشق تین دن تک جاری رہی اور یہ مشق بندرگاہ اور سمندر پردونوں مرحلوں میں انجام دی گئی ۔

دس اورگیارہ اکتوبر کو بندرگاہ کے مرحلے کے دوران ، ڈی سی اور ایف ایف مشقیں ، وی بی ایس ایس /کراس بورڈنگ لیکچرس ، غوطہ خوری سے متعلق مشترکہ کارروائیاں ، خصوصی فورسیز کے مابین تبادلہ ٔخیال اورایک دوسرے کے  ڈیک کے دورے وغیرہ کاانعقاد کیاگیا۔

12اکتوبر ، 2022کو سمندر ی مرحلہ کی فوجی مشق منعقد ہوئی، جس کے دوران بحری کارروائیوں کے مختلف النوع پہلوؤں کااحاطہ کیاگیا۔ اختتامی تقریب پورٹ جی  کیبرہاسے دور آئی این ایس ترکش پرمنعقد ہوئی ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago