کراچی، 30 اگست (انڈیا نیرٹیو)
پاکستان میں دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس حادثے میں کئی لوگ لاپتہ ہو گئے۔ دریائے سندھ اس وقت پوری طرح طغیانی پر ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے اب تک ڈیڑھ ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے بعد بگڑتے حالات کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ سڑکیں اور پل تباہ ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ تقریباً 25 افراد کو لے کرجارہی ایک کشتی پلٹ گئی۔ یہ حادثہ سندھ کے شہر سہوان کے گاو?ں بلاول پور میں پیش آیا۔ ان سیلاب زدگان کو کشتیوں کے ذریعے ریلیف کیمپوں میں لے جایا جا رہا تھا۔ حکومت پاکستان نے سیلاب کے بعد کی صورتحال کو ‘قومی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ ملک کے تقریباً 110 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ 66 اضلاع کو سرکاری طور پر ‘آفت سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…