Categories: عالمی

پاکستان میں خوراک بھی ہوئی مہنگی ، گھی اور تیل کی قیمت میں دو سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بعد اب خوراک بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے ملک کے عوام کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سبزی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں دو سو روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کر دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانی عوام پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔ گزشتہ دنوں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان عوام کے لیے کھانا پکانا بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے سبزی گھی کی قیمت میں 208 روپے فی لیٹر اور خوردنی تیل کی قیمت میں 213 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے خوردنی تیل اور سبزی گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے بدھ کو ان قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی گئی۔ اب خوردنی تیل کی قیمت 555 روپے فی لیٹر اور سبزی گھی کی قیمت 605 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمر اسلام خان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سبزی   گھی اور خوردنی تیل کی ریٹیل قیمتیں جلد مقرر کر دی جائیں گی۔ عمر اسلام خان نے کہا کہ پاکستانی خوردنی تیل اور سبزی گھی بنانے والوں نے کارپوریشن کو سپلائی روک دی ہے، کیونکہ اس پر ہمارے واجبات تین ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago