Urdu News

پاکستان میں خوراک بھی ہوئی مہنگی ، گھی اور تیل کی قیمت میں دو سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ

پاکستان میں خوراک بھی ہوئی مہنگی ، گھی اور تیل کی قیمت میں دو سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ

پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بعد اب خوراک بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے ملک کے عوام کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سبزی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں دو سو روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستانی عوام پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔ گزشتہ دنوں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان عوام کے لیے کھانا پکانا بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے سبزی گھی کی قیمت میں 208 روپے فی لیٹر اور خوردنی تیل کی قیمت میں 213 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے خوردنی تیل اور سبزی گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے بدھ کو ان قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی گئی۔ اب خوردنی تیل کی قیمت 555 روپے فی لیٹر اور سبزی گھی کی قیمت 605 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمر اسلام خان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق سبزی   گھی اور خوردنی تیل کی ریٹیل قیمتیں جلد مقرر کر دی جائیں گی۔ عمر اسلام خان نے کہا کہ پاکستانی خوردنی تیل اور سبزی گھی بنانے والوں نے کارپوریشن کو سپلائی روک دی ہے، کیونکہ اس پر ہمارے واجبات تین ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

Recommended