Categories: عالمی

پاکستان: عمران خان کا دعویٰ، زرداری ہمارے ایم ایل ایز کو دے رہے ہیں 50 کروڑ کا آفر

اسلام آباد، 22 جولائی (ہ س)

پاکستان کا اقتدار گنوانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے سے ملک میں کہرام مچ گیا ہے۔ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب میں ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز کو 50 کروڑ روپے کا آفر دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب انتخابات سے قبل ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز کو فریق بدلنے کے لیے دی گئی رشوت کے پیچھے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کا ہاتھ ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو ماہ قبل صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے 25 ایم ایل ایز اپنی پارٹی چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ چلے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں عمران کی پارٹی کی حکومت گر گئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اکثریت ثابت کر کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایم ایل ایز کو دل بدل کا قصوروار گردانتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ لاہور میں سندھ ہاؤس میں ایم ایل ایز کی ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔ ایم ایل اے کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے۔ عمران نے کہا کہ ایم ایل ایز کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش نہ صرف جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ معاشرے کے اخلاقی تانے بانے پر بھی حملہ ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے کارروائی کی ہوتی توان دل بدل کرنے والے لوگوں کے لیے مثال بن جاتی۔ پی ٹی آئی کے ایم ایل ایز نے الزام لگایا کہ حکومت نے خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کے ذریعے ووٹنگ میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے انہیں دھمکیاں اور دباؤڈالا گیا۔ دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے ایک ایم ایل اے کو زرداری اور پی ایم ایل این نے 25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago