Categories: عالمی

سری لنکا میں عوامی بغاوت تیز، کولمبو میں مظاہرین کے کیمپوں میں داخل ہوئی فوج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوامی بغاوت کی مشعل تیز ہوگئی ہے۔ صدر کے سکریٹریٹ کے احاطے کے باہر نئے صدر رانیل وکرماسنگھے کے خلاف احتجاج تھم نہیں رہا ہے۔ مظاہرین پر قابو پانے کے لیے مسلح دستے تعینات کیے گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دارالحکومت کولمبو میں مسلح افواج نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا ہے۔ ان کے کیمپوں میں لگے خیموں کو تباہ کر دیا گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ جمعہ کی صبح سیکورٹی اہلکاروں نے احتجاجی مقام اور کیمپوں پر چھاپہ مارا۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ رانیل وکرما سنگھے ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ہار نہیں مانیں گے۔ سری لنکا نئے صدر کے انتخاب کے بعد بھی تباہی کا شکار ہے۔ لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ملک میں خوراک نہیں ہے۔ کوئی ایندھن، کوئی پیسہ نہیں۔ تو وہ کیسے زندہ رہیں گے؟</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ملک سے منہ چرا کر بھاگنے والے گوٹابایا راجا پکشے کے استعفیٰ کے بعد بدھ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں رانیل وکرما سنگھے صدر منتخب ہوئے۔ سری لنکا کے لوگ رانیل وکرما سنگھے پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ اسے گوٹابایا کی ایک اور شکل سمجھتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago