Categories: عالمی

پاکستان: اے سی کوچ میں سیٹ دینے کے بہانے چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اے سی کوچ میں سیٹ دینے کے بہانے پاکستان میں دو ٹکٹ چیکرس اور ان کے انچارج نے ایک خاتون کی  اجتماعیعصمت دری کی۔ معاملے میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عصمت دری کی ویڈیو بنانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ واقعہ پاکستان میں ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی بہاؤالدین کریا ایکسپریس میں پیش آیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رہنے والی خاتون مظفر گڑھ میں واقع اپنے سسرال میں رہنے والے بچوں سے ملنے گئی تھی۔ خاتون ملتان اسٹیشن سے کراچی جانے والی ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔ خاتون نے کراچی کے لیے جنرل کوچ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ جب ٹرین روہری اسٹیشن پر پہنچی تو ٹکٹ چیکر نے اسے اے سی کوچ میں سیٹ دینے کو کہا۔ جب وہ خاتون کے ساتھ اے سی کوچ میں پہنچا تو اس کا دوسرا ٹکٹ چیکر ساتھی اور ان دونوں کے انچارج بھی وہاں پہنچ گئے۔ تینوں نے خاتون کے ساتھ خالی کوچ میں گینگ ریپ کیا اور ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کراچی ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد خاتون نے تینوں افراد کے خلاف کراچی سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ریلوے پولیس کے انسپکٹر جنرل فیصل سخر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ عدالت میں ان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کیے جا سکیں۔ تینوں ملزمان کو دو روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اں سے اس واقعہ کے سلسلے میں سخت پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago