عالمی

پاکستان: ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کے لیے مصیبت بناسیلاب، اب تک 528 ہلاک، متعدد لاپتہ

پاکستان میں آیاسیلاب ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کے لیے پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔ قدرت کے اس قہر سے اب تک 528 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے 34 لاکھ بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے نمائندے عبداللہ فادل کے مطابق پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت کے شکار بچے اسہال، ڈینگی بخار اور جلد کی تکلیف دہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اب تک 528 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تباہ کن سیلاب نے 1.60 کروڑ بچوں کو براہ راست متاثر کیا ہے اور ان میں سے 34 لاکھ کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ یہاں چھوٹے بچے کھلے آسمان تلے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ان بچوں کو پینے کے پانی، خوراک اور خاندان کی روزی روٹی ختم ہونے کی وجہ سے نئے خطرات کا سامنا ہے۔ اسکولوں اور اسپتالوں جیسا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، لوگ اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں کے پانی میں ڈوب جانے سے پریشان ہیں۔

جو لوگ اس قدرتی آفت سے ابھی تک زندہ ہیں،ان کو پانی میں موجود سانپ اور بچھو کے کاٹنے کا خطرہ ہے۔

یونیسیف کے نمائندے نے واضح طور پر کہا کہ اگر فوری کوششیں نہ کی گئیں تو مزید کئی بچے جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ بہت سی مائیں خون کی کمی کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں۔

سیلاب میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صرف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک دن میں 90 ہزار سے زائد افراد میں متعدی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا پتہ چلا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago