Categories: عالمی

پاکستان: وزیراعظم عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے دیا استعفیٰ ، مشیر خاص مرزا شہزاد کیا کچھ کہتے ہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان پر حزب اختلاف کے دباؤ کے درمیان انکے قریبی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے 25 جنوری بروز منگل کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری کے لئے مجوزہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے عین قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسے عمران خان حکومت کی ایک بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس وقت شدید اندرونی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے 25 جنوری کو اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بات ہوگی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ اس اجلاس کے بعد ملک گیر ماحول تیار کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت حکومت کے خلاف ایک بڑا مارچ کرنے کی بھی تجویز ہے۔ دو ماہ بعد اس مارچ کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپوزیشن کی ان تیاریوں کے درمیان اب عمران کے اپنے لوگوں نے بھی انہیں چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتسابی امور مرزا شہزاد اکبر نے حکمران اتحاد میں احتجاج کی آوازوں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے استعفے کی تفصیلات ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ رہنے اور وکیل کے طور پر کام کرنے کے بارے میں بھی لکھا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago