Urdu News

پاکستان: وزیراعظم عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے دیا استعفیٰ ، مشیر خاص مرزا شہزاد کیا کچھ کہتے ہیں؟

پاکستان: وزیراعظم عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے دیا استعفیٰ

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان پر حزب اختلاف کے دباؤ کے درمیان انکے قریبی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے 25 جنوری بروز منگل کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری کے لئے مجوزہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے عین قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسے عمران خان حکومت کی ایک بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس وقت شدید اندرونی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے 25 جنوری کو اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بات ہوگی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ اس اجلاس کے بعد ملک گیر ماحول تیار کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت حکومت کے خلاف ایک بڑا مارچ کرنے کی بھی تجویز ہے۔ دو ماہ بعد اس مارچ کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

اپوزیشن کی ان تیاریوں کے درمیان اب عمران کے اپنے لوگوں نے بھی انہیں چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتسابی امور مرزا شہزاد اکبر نے حکمران اتحاد میں احتجاج کی آوازوں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے استعفے کی تفصیلات ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ رہنے اور وکیل کے طور پر کام کرنے کے بارے میں بھی لکھا ہے۔

Recommended