Categories: عالمی

دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ پاکستان کی فوجی قیادت کی بات چیت جاری، کیا ہے پورا معاملہ؟

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ  پاکستان کی اعلیٰ فوجی  قیادت کی بات چیت جاری رہے گی۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے اجلاس میں ٹی ٹی پی کے ساتھ جاری مذاکرات پر بات چیت کے ساتھ قیام امن کے لیے اسے وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی بدستور پاکستان کے لیے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ افغانستان میں  اپنی جڑیں جمائے  یہ تنظیم پاکستان میں آئے روز حملے کرتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی ٹی پی اس سال اب تک تقریباً چار درجن حملے کر چکی ہے۔ ان حملوں میں زیادہ تر پاکستانی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناکر کئے گئے۔  ان حملوں میں 79 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی لیے پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کی قیادت میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات شروع کیے گئے ہیں۔ اس طرح کے اجلاس میں پہلی بار تمام مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ پاک فوج کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ  قمر جاوید باجوہ، نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے علاوہ آئی ایس آئی کے  ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس امن مذاکرات میں دونوں فریقین نے جامع سیکورٹی حکمت عملی کے مطابق معاملے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب تک ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی) کے چیئرمین جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیکورٹی امور پر خصوصی طور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مغربی سرحد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی معلومات دی گئیں۔ فوج نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جامع سیکورٹی حکمت عملی کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کی فوجی قیادت امن کو ایک موقع دینا چاہتی ہے لیکن اگر ٹی ٹی پی  اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا ہے  تو اس کو جواب دیا جائے گا۔

دونوں فریقین کی بات چیت میں پاکستانی فوجی افسر دہشت گرد تنظیم کو تحلیل کرنے، اسلحہ رکھنے اور آئین کے احترام کی بات کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ٹی پی کی جانب سے قبائلی علاقوں سے سیکورٹی فورسز کے انخلا، اپنے جنگجوؤں کی رہائی، 2018 میں قبائلی ایجنسیوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو منسوخ کرنے اور نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کیا جا رہا  ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago