عالمی

پاکستان کے وزیرداخلہ پربرسائے گئے جوتے،گاڑی اورصحافیوں کا ہوا استقبال

لاہور ، 11 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر جوتا پھینکا گیا۔ پنجاب قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے باہر آنے والے ثناء اللہ پر پھینکا گیا جوتا ان کی گاڑی سے ٹکرا کر وہاں موجود صحافیوں پر جا گرا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام کے بعد واپس آرہے تھے۔ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی اسمبلی احاطے کے باہر جمع تھی۔ اسی دوران گاڑی کی رفتار تھوڑی کم ہوئی تو ان کی طرف جوتا پھینکا گیا۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں رانا ثناء اللہ اپنی سرکاری گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر ایک جوتا تیزی سے ان کی طرف آتا ہے اور گاڑی کے اگلے شیشے سے ٹکرانے کے بعد اچھالتا ہے۔

یہ جوتا گاڑی کے شیشے سے ٹکرا کر وہاں کھڑے صحافیوں پر گرا۔اس واقعے کے بعد رانا ثناء اللہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ اسلام (پی ٹی آئی) کے رہنما راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے جوتا پھینکا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago