Categories: عالمی

پاکستان: اقوام متحدہ کی سویڈش خاتون سیکورٹی گارڈ جنسی زیادتی کی شکار

پاکستان میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی ایک سویڈش خاتون کو ان کے سیکورٹی گارڈ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا۔

پولیس اہلکار منیر احمد کا نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مبینہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ سویڈش خاتون کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ اس خاتون نے اپنے بیان میں کہا، ”سیکورٹی گارڈ رات کو میرے بیڈ روم میں داخل ہوا، اس نے میری سانس بند کرنے کی کوشش کی، جس سے میں بے ہوش ہو گئی اور پھر اس نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔“

اس کیس کی تفتیش کرنے والے افسر عظمت بھٹی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ فرار ہو چکا ہے اور اسے پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے‘جنسی جرائم کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ‘ (ایس ایس او آئی یو) کے افسران کے مطابق سویڈش خاتون نے رواں برس جنوری میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا اور وہ اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں رہائش پذیر ہے۔

اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسی اور اسلام آباد میں واقع سویڈن کے سفارت خانے نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔سویڈن کی اس خاتون کی جانب سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا یہ الزام ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی ایک پاکستانی خاتون کو ایک ٹرین کے عملے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور پاکستان بھر میں اس واقعے کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔ ایسے واقعات اس بات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستان میں 14 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے لیکن سزائیں صرف تین فیصد کیسز میں ہی سنائی گئیں۔ پاکستان کا عدالتی اور تفتیشی نظام انتہائی کمزور ہیں، جن کی وجہ سے زیادہ تر ملزمان سزاؤں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago