Categories: عالمی

پاکستان سعودی عرب سے 3.2 بلین امریکی ڈالر کا اضافی پیکج کی مانگ لے کر پہنچے گا سعودی عرب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلام آباد ،28؍اپریل</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب سے اپنے جاری دورے کے دوران 3.2 بلین امریکی ڈالر کا اضافی پیکج حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں،   پاکستانی ذرائع ابلاغ نے آج یہ اطلاع دی ۔ شہباز شریف، جو آج سے سعودی عرب کا اپنا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں، یہ درخواست پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ آج میں اپنے بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اس کی تصدیق کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔ میں سعودی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کروں گا۔ سعودیہ عرب ہمارے سب سے بڑے دوستوں میں سے ایک ہے اور دو مقدس مقامات کے محافظ کے طور پر، ہم سب کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے،"سعودی عرب پہلے ہی عمران خان کے دور حکومت میں قرضوں میں ڈوبے ملک کو 3 بلین امریکی ڈالر کے ذخائر اور 1.2 بلین ڈالر کی موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت دے چکا ہے۔ اندازوں کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے 12 بلین امریکی ڈالر درکار ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بدھ کو دی نیوز انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہم سعودی عرب سے درخواست کرنے جا رہے ہیں کہ ڈپازٹ کی رقم 3 بلین امریکی ڈالر سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر کر دی جائے اور سعودی آئل فیسیلٹی (ایس او ایف) کو 1.2 بلین امریکی ڈالر سے دوگنا کر کے 2.4 بلین ڈالر کر دیا جائے، تاکہ کل پیکج ہو سکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago