Categories: عالمی

اقوام متحدہ میں ویٹو کا جواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا

انٹرنیشنل ڈسک، نیویارک

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرنے کا جواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد منظورکرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے لازمی طورپرجواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی،اقوام متحدہ کے193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کوکسی معاملے پر ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے جواز فراہم کرنا ہوگا۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ 10روز کے اندر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جاسکے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے5مستقل ارکان امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔سلامتی کونسل میں اٹھائے جانے والے کسی بھی مسئلے پر اگر کوئی ایک رکن بھی ویٹو کردے تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہوسکتی،روس اب تک سب سے زیادہ 120 مرتبہ ویٹو کا حق استعمال کرچکا ہے جبکہ امریکا اس معاملے میں 82 مرتبہ مختلف قراردادوں کو ویٹو کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago