عالمی

کینیا میں پاکستانی صحافی کاگولی مار کر قتل، کیا ہے اصل معاملہ؟

کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ کینیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسے ‘غلط شناخت’ کی وجہ سے گولی ماری گئی۔

شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اپنے دوست، شوہر اور اپنے پسندیدہ صحافی (ارشد شریف) کو کھو دیا ہے۔

پاکستانی صحافی ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی-راگاڈی ہائی وے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے پیر کی صبح ٹویٹ کیا کہ وہ اپنے دوست، شوہر اور اپنے پسندیدہ صحافی (ارشد شریف) کو کھو چکی ہیں۔ ٹویٹ میں ہی انہوں نے بتایا کہ ارشد کو کینیا میں گولی ماری گئی۔

یہ معاملہ پاکستانی اخبارات میں بھی شائع ہوا ہے تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کے بارے میں حکام سے معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔

کچھ پاکستانی میڈیا گروپس نے شروع میں کہا کہ شریف کو گولی لگی ہے، پھر حادثے میں موت کا دعویٰ کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں شریف کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔دریں اثناء  کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شریف کو “غلط شناخت” کی وجہ سے گولی ماری گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago