عالمی

پاکستانی سینیٹر نے بلوچستان میں ہنگلاج ماتا مندر کا معاملہ اٹھایا

 کوئٹہ، یکم فروری

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دانش پلانی نے 27 جنوری کو پاکستان سینیٹ میں اپنی تقریر میں پاکستانی قانون سازوں سے سوال کیا کہ کیا پاکستان کی حکومت بلوچستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 5000 سال قدیم ہنگلاج ماتا مندر کے کنارے پر واقع مندر کے حوالے سے کوئی منصوبہ رکھتی ہے؟ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں دریائے ہنگول کے نزدیک ہنگلاج ماتا کا مندر  واقع ہے جو پاکستان میں  رہنے والے ہندوؤں کیلئے مرکزی  مذہبی مقام ہے۔

کرتارپور راہداری کا ذکر کرتے ہوئے دانش نے کہا کہ راہداری کی ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات کو نہ صرف دنیا بھر سے سراہا گیا ہے بلکہ اس منصوبے نے مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر اور علاقے کی معیشت کو فروغ دے کر کرتار پور کو بین الاقوامی نقشے پر بھی لایا ہے۔دانش نے کہا، “بلوچستان میں ہنگلاج ماتا مندر ایک مشہور مندر ہے، تو کیا آپ کا ہنگلاج ماتا کے مندر کو کرتار پور صاحب کی طرح فروغ دینے کا کوئی منصوبہ ہے؟”انہوں نے مزید کہا، “یہ 5000 سال پرانا مندر ہے اور ہندوؤں کے لیے بڑی مذہبی اہمیت رکھتا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر جس کے عقیدت مندوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں، کو بھی اسی طرز پر ترقی دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے بلوچستان کے تمام حالات زندگی بدل جائیں گے۔ہنگلاج ماتا مندر ہندو مت کے شکتی  پیٹھکے 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago