اسلام آباد ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی سپریم کورٹ نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں ملزم کی رہائی معطل کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے۔دی ایکسپریس ٹریبون کی ایک رپورٹ کے مطابق ، اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے ملزم کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ اس معاملے پر تفصیل سے بحث کرسکیں۔ لیکن اعلی عدالت نے اس درخواست کو مسترد کردیا۔

جمعرات کے روز ، القاعدہ کے دہشت گرد احمد عمر سعید شیخ اور اس کے تین ساتھیوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈینئل پرل کے اغواءاور قتل کیس میں بری کردیا تھا۔ امریکہ نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ پرل کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو’انصاف کا مکمل قتل‘ قرار دیا۔

اس کے بعد ، پاکستان نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ امریکی نژاد صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ پاکستانی حکومت نے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سلسلے میں صوبہ سندھ کی انتظامیہ کے ذریعہ نظر ثانی کی درخواست کے عمل میں حصہ لے گی۔2002میں ، ڈینئیل پرل کو پاکستانی شہر کراچی میں ہلاک کیا گیا تھا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…