Categories: عالمی

فلسطین: پاور پلانٹ کی بندش سے غزہ کے ہسپتالوں میں صورت حال تشویش ناک

اسرائیلی حملوں کا نشانہ گنجان آباد غزہ کے رہائشی حصے ہیں: اشرف القدرہ ترجمان وزرات صحت

غزہ(انٹرنیشنل ڈسک)

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد پاور پلانٹ کی بندش سے غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے پاور پلانٹ کی بندش سے بجلی اور پانی کے نظام میں غیر معمولی تعطل آچکا ہے۔ اس لیے اگلے 72 گھنٹوں کو صحت کی بچی کھچی سہولیات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی کے طور پر الٹی گنتی کا آغا زقرار دیا ہے۔

اس لیے آنے والی ہر گھڑی غزہ میں صحت اورعلاج معالجے کی سہولیات کے لیے نازک ہوتی جارہی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بجلی کی بندش کے بعد غزہ کے ہسپتالوں اور کلینکس میں ایمرجنسی وارڈز ، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا کام مشکل تر جبکہ ڈائیلاسز کی سہولیات اور کلینیکل لیبارٹریز کی فعالیت مشکل ہو چکی ہے حتی کہ ہسپتالوں میں نرسری اور لانڈریز تک کی سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی تک متاثر ہوچکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بیت جنون کے چیک پوائنت کی بندش سے مریضوں کی منتقلی کا عمل بھی متاثر ہوا۔ بیت حنون کی بندش سے مریضوں کی خراب حالت یا بیماری کے باعث انہیں بیرون ملک کے بہتر ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں رکاوٹ آچکی ہے۔ اسی طرح بیت حنون چیک پوائنت سے سخت برے حالت والے مریضوں کی انٹری بھی بند ہو گئی ۔ یہ صورتحال علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے سخت خطرناک ہے کہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت ملنے کا امکان کب ہوگا۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے یہ زور دے کر کہا کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ گنجان آباد غزہ کے رہائشی حصے ہیں۔ اس وجہ سے زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان شدید زخمی بچوں اور عورتوں کو ضروری اور بروقت علاج نہ ملنے سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہو سکتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago