Urdu News

بھوٹان کے پارلیمانی وفد نے صدر  جمہوریہ سے ملاقات کی

بھوٹان کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

بھوٹان کے پارلیمانی وفد نے صدر  جمہوریہ سے ملاقات کی

 بھوٹان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  عزت مآب وانگ چُک نامگیئل  کی  قیادت میں بھوٹان کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (7 فروری 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر  جمہوریہ ہند  محترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان کثیر جہتی اور منفرد دوستی کی دل سے  قدر کرتے ہیں۔ حکومت ہند بھوٹان کے لوگوں کی خواہشات اور ترجیحات کے مطابق بھوٹان کے ساتھ اپنے بہترین دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان بھوٹان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی نئی راہوں جیسے خلائی تعاون، اسمارٹ زراعت، نوجوان اور کھیل کود، اسٹارٹ اپس، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کی طرف گامزن ہے، تاکہ بھوٹان کی شاہی حکومت کو سب کے لیے خوشحالی کے اپنے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سال بھوٹان ایل ڈی سی ممالک کے گروپ سے  باہر آجائے  گا اور 2034 تک ایک اعلی آمدنی والی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے پر آگے بڑھتے ہوئے بھوٹان کو ہمیشہ ہندوستان میں ایک قابل اعتماد اور بھروسے مند د دوست ملے گا۔

Recommended