بھوٹان کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
بھوٹان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عزت مآب وانگ چُک نامگیئل کی قیادت میں بھوٹان کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (7 فروری 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان کثیر جہتی اور منفرد دوستی کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ حکومت ہند بھوٹان کے لوگوں کی خواہشات اور ترجیحات کے مطابق بھوٹان کے ساتھ اپنے بہترین دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان بھوٹان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی نئی راہوں جیسے خلائی تعاون، اسمارٹ زراعت، نوجوان اور کھیل کود، اسٹارٹ اپس، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کی طرف گامزن ہے، تاکہ بھوٹان کی شاہی حکومت کو سب کے لیے خوشحالی کے اپنے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سال بھوٹان ایل ڈی سی ممالک کے گروپ سے باہر آجائے گا اور 2034 تک ایک اعلی آمدنی والی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے پر آگے بڑھتے ہوئے بھوٹان کو ہمیشہ ہندوستان میں ایک قابل اعتماد اور بھروسے مند د دوست ملے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…